|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2026

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر نصیب اللہ بنگلزئی سمیت کلی قمبرانی سے محمد عمر بنگلزئی، داؤد بنگلزئی اور کمسن گہرام بنگلزئی کی اغواء نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

سیاسی کارکنوں عام شہریوں اور کمسن بچوں کو ماورائے آئین اور ماورائے قانون اٹھانا نہ صرف کھلی انسانی حقوق کی پامالی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقت کے زور پر سیاسی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک کمسن بچے کو اس طرح کی کارروائی میں شامل کرنا انتہائی شرمناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ افسوس ہے کہ میر نصیب اللہ سمیت کسی بھی لاپتہ افراد کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو واضح نہیں کیا گیا۔نیشنل پارٹی کسی بھی صورت میں اس طرح کے غیر آئینی اقدامات کو قبول نہیں کرے گی۔میر نصیب اللہ بنگلزئی سمیت تمام افراد کو فوری طور رہا کیا جائے۔