|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2026

باكو: آذربائیجان کے صدر اہلام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی قسم کے امن فوجی مشن میں حصہ نہیں لے گا، جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی امن فورس بھی شامل ہے۔

صدر علی یف نے آذری ٹی وی چینلز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ غزہ میں امن فورس کی کارروائی سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر رابطہ کیا گیا، لیکن آذربائیجان کی جانب سے کسی بھی فوجی شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے ملک کے باہر کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر غور نہیں کر رہے۔