|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2026

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی رہے گی،شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے،

کوئٹہ، زیارت اورقلات میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

الرٹ میں کہاگیا ہیکہ شدیدسردی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہیں

اس لئے شہری احتیاط کریں،شدید سردی سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،میدانی علاقوں میں ممکنہ شدید دھند کے باعث صبح کے وقت سفر میں احتیاط کی جائے۔