|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2026

جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بچے انتہائی باصلاحیت ہیں، بلوچستان میں دانش اسکول کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، بلوچستان میں 5 دانش اسکول بنانے جارہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا سفر آگے لے کرجائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چیف آف بگٹی قبائل منتخب ہونے پر سرفراز بگٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ چیلنجز کے باوجود سیاسی قیادت عوام کی خدمت میں مصروف ہے، کابینہ ارکان اور سیاسی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔