|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2026

ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں گولی پہلے ماریں گے سوال بعد میں پوچھیں گے۔

 ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ڈینش فوج احکامات کا انتظار کیے بغیر فوری فائر کھول دے گی۔ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر سخت بیانات اور ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے اور اس کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ ہوا تو جواب فوری اور سخت ہوگا۔

ڈنمارک کی وزرت دفاع کے مطابق فوج کو سرد جنگ کے دور میں بنائے گئے ایک پرانے حکم کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی طاقت کی جانب سے ڈینش علاقے کو لاحق خطرے کی صورت میں فوراً لڑائی شروع کرے۔ 1952 کے اس حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن حملہ کرے تو فوجی دستے قیادت کے احکامات یا باضابطہ اعلانِ جنگ کا انتظار کیے بغیر کارروائی کریں گے۔