|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2026

ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ عزم کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج خطے میں دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھے گی، فوج قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ کرے گی۔

ایرانی فوج نے کہا کہ ایرانی عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے کرنے والے ایک اور فتنہ بھڑکانے کے در پے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔