کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب اور تھانہ بجلی روڈ کے علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز بجلی روڈ پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی
جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اسی طرح تھانہ سریاب کے علاقے سریاب پھاٹک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔