موغادیشو: صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی کابینہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
کابینہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خودمختار ملک کے لیے خطرہ اور دیگر ممالک کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے صومالیہ کے پاس ٹھوس ثبوت ہے۔
صومالیہ کی کایبنہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کردیے ہیں۔