|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2026

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کیلئے گوادرکے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہواہوں اس لیے ہروقت ہرجگہ عوامی احتساب وعوام کی عدالت میں پیش ہونے کے لئے بالکل تیار ہوں

عوام کارکنان وذمہ داران مجھ سے پائی پائی کاحساب لینے کاحق رکھتے ہیں میرے اورہماری پارٹی کے دروازے سب کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔گوادر میں پینے کے صاف پانی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہیں۔گوادرکے نوجوانوں وطلباء کوہنرمندبنانے وباعزت روزگار،آن لائن کاروبارکے قابل بنانے کیلئے 25جنوری کوالخدمت بنوقابل ٹیسٹ ہوگا

حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے ناانصافی ظلم وجبرہورہاہے ان مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتا۔حقوق کے حصول ثلم وجبرلاقانونیت کے خلاف حق دوبلوچستان کوتحریک شروع کیاگیا۔حق دو تحریک بلوچستان کے پلیٹ فارم سے گوادرکے عوام ووٹ دیکرکامیاب کیااب گوادروبلوچستان کے عوام کی خدمت کرنامیرافرض ہے اسی طرح میرااحتساب کرنامیراعوام کاحق ہے۔

حق دو تحریک کے ذمہ داران میری رہنمائی کررہی ہے انشاء اللہ گوادرکے عوام کی خدمت میں بھرپورکامیابی حاصل کریں گے۔

میں اپنے دو سال مکمل ہونے پرعوام کی عدالت۔

یں اپنے احتساب کیلئے ہروقت تیارہو۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت نے اس بات کا بھی اعادہ کیا عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والا کوئی بھی نمائندہ عام ووٹر سے بالا تر نہیں بلکہ ہر ووٹر کو اپنے نمائندے سے سوال کرنے اور احتساب کا مکمل حق حاصل ہے۔

جماعت اسلامی نے اپنے کارکنان دیانتداری سے خدمت صلاحیتوں میں نکھار،بلاتفریق اخلاص ودیانتداری سے خدمت کیلئے بہترین تربیت کی ہے جماعت اسلامی کی تربیت للاہیت خداخوفی وفکرآخرت کی وجہ سے بدعنوانی ڈروخوف اورلالچ سے بچاہواہوں انشاء اللہ عوام اوراللہ کے سامنے سرخرورہونگا۔