کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئیٹہ میں ہونٹ سازی مہم کے دوراں ہزارہ ٹان میں احمدآباد یونٹ سازی کا عمل پروقار تقریب میں مکمل کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ھوئے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حء بلوچ ،ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزء،ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ، پارٹی رہنما عیوض علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونٹ سازی کسی بھی پارٹی کی سیاسی شناخت اور مظبوطی کے لیئے بنیادی جز ھے کیونکہ بنیادی تنظیمی ڈھانچہ ھی سیاسی جماعت کی بقا اور عوام میں پارٹی پزیرائی کے اھم تصور کیا جاتا ھے
نیشنل پارٹی بلوچستان میں بسنے والی تمام برادر اقوام کو ایک لڑی میں پروتے ہوئے نیشنل پارٹی کو تمام اقوام کی نمائندہ جماعت بنانے کے لیئے سیاسی جہدوجہد میں مصروف عمل ھے کیونکہ نیشنل پارٹی کا بنیادی فلسفہ بلوچستان کے ان عظیم سیاسی رہنماں کا فلسفہ ھے جو فلسفہ میر یوسف عزیر مگسی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو میر عبد العزیز کرد کا تھا
جہاں انہوں نے روشن خیال ترقی پسند و تنگ نظری سے پاک قوم پرستی اور طبقاتی جدوجہد کا درس دیتے ھوئے تمام مظلوم اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں یکجا کیا اور نیشنل پارٹی کی سیاست بھی اسی فلسفے کا تسلسل ھے یہی وجہ ھے کہ آج بلوچستان میں نیشنل پارٹی کو پشتون ہزارہ پنجابی سندھی سرائیکی اقوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ھے
اور ھزارہ برادری سمیت دیگر اقوام کا اعتماد روزبروز پارٹی پر بڑھتا جا رھا ھے ہونٹ سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے مزید کہا کے نیشنل پارٹی کے پیغام کو پارٹی کارکن بلوچستان سمیت ہزارہ برادری کے گھر گھر گلی گلی پہنچایا جائے احمد آباد ہزارہ ٹان یونٹ کا قیام بھی اسی پیغام کی ایک کڑی ہے۔
احمدآباد یونٹ کے یونٹ سیکٹری مرتضی ھزارہ ڈپٹی یونٹ سیکٹری اکبر علی ھزارہ تحصیل کونسلر اصغر علی جبکہ مشاورتی کونسل کہ ممبر احسان علی عظیم اللہ اور عیوض علی دستور کے مطابق انتخابات کے عمل سے منتخب ھوئے جن کو قائدین نے مبارکباد دیتے ھوئے امید ظاہر کی نو منتخب یونٹ کے عہدیداران ھزارہ ٹان میں پارٹی کو منظم و مظبوط بنائیں گے ۔