|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2026

وزیردفاع خواجہ آصف  مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ  امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف  نے مراکش کے ہم منصب سے ملاقات کی،  وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے مراکشی وزیردفاع کو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال تحفے میں دی۔