کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی کی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب ۔
مزیدصوبائی وزیر صحت کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدا یت دے دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا ہیلتھ کارڈ پر کسی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہیلتھ کارڈ کے ضمن میں تمام اسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدا یت دی اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب مریضوں کے علاج معالجے کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراچی کی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز پر علاج کی بندش کا نوٹس لے لیا
![]()
وقتِ اشاعت : January 13 – 2026