کوئٹہ؛ محکمہ خزانہ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کیلئے 2ارب25کروڑ روپے کی رقم جاری کردی۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے غریب اور مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کیلئے جاری کردہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسٹیٹ لائف انشورنس کا 5ارب روپے کا مقروض ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت مریضوں کا علاج معالجہ بند کردیا تھا
جس کی خبر شائع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے رقم جاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رقم جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کیلئے 2ارب 25کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے جس کے بعد تاحال بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسٹیٹ لائف کا 2ارب75کروڑ روپے کا قرض دار ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے احکامات کے تحت محکمہ خزانہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کیلئے بقیہ رقم بھی جلد جاری کریگا تاکہ نادرا اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔