واشک: رخشان ڈویژن کے ضلع واشک میں 2 زمیاد گاڑیوں میں خوفناک تصادم میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ واشک کے علاقے رخشان بدرنگ کے مقام پر پیش آیا جہاں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کے باعث گاڑیوں میں سوار افراد شدید جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع نوشکی اور ضلع واشک کے علاقے کریچی سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔