کوئٹہ؛ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میجر انور کاکڑ شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شہید میجر انور کاکڑ ہما رے سر کے تاج ہیں ،شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہاراور پیارکر تے ہو ئے انہیں دلاسہ دیا اور اعلان کیا کہ شہید کے دوسرے بیٹے کو بھی ایچیسن کالج میں داخل کرایا جائے گا۔
وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان ک ہمرا ہ جمعرات کے روز شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ ا سپینی روڈ کاکڑ ٹائون آئے ۔وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات کے دوران ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید کی رہا ئش گا ہ پر شہید میجر انور کاکڑ کے ایصال ثواب ، درجا ت بلندی اور شہید کی اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار۔ پیار کیا اور دلاسہ دیا ،
اس موقع پر شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا شیر تھا جو وطن پر قربان ہو گیامجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے بلکہ 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔ اس موقع پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر انور کا کڑ کی والدہ کومخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے آپ جیسی بلند حوصلہ والدہ کا جذبہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں،شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،انہوں نے کہا کہ شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخل کرایا جائے گا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک سکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
میجر انور کاکڑ نے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایہ افتخار ہیںقوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔یا د رہے میجر محمد انور کاکڑصو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے مغربی با ئی پاس پر بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے ۔