کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح اتوار کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا،
جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔