نصیرآباد: پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سنجے کمار پنجوانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سنجے کمار پنجوانی بھاگ سے نصیرآباد آ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر 10 سے 12 مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو روک کر واردات کی۔ اس دوران اقلیتی امور کے وزیر سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ان کے محافظوں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسی مقام پر نصف درجن کے قریب دیگر گاڑیوں کو بھی لوٹا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔