کوئٹہ(آزادی نیوز )آن لائن ٹیسٹنگ کے پہلے ہی فیز میں امیدواروں کی جانب سے نا انصافیوں اور فہرستوں میں نام نہ ڈالنے کی شکایتیں سامنے آنے لگیں،
ایک امیدوار نے روزنامہ آزادی ڈیجیٹل کو اپنی ویڈیو اور مارکس شیٹ شیئر کرتے ہوئے الزام عاد کیا ہے کہ میں نے آن لائن امتحان میں65میں سے63 نمبر لینے کے باوجود میرا نام فہرست میں شامل نہیں کیاگیا ،
حالانکہ دوران امتحان میں نے ٹیسٹ کے نقائص بارے حکام کو شکایت بھی کی اور مجھے اس وقت یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کی شکایت کا ازالہ کیاجائے گا لیکن اب میرا نام فہرست شامل نہیں کیا گیا اور مجھے دوبارہ امتحان دینے کی ہدایت کی گئی ہیں جو کہ میرے ساتھ نا انصافی ہے