دشت میں سی ٹی ڈی بلوچستان نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک سنگین دہشتگردانہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فورسز نے ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ طرزِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو اسی عزم، طاقت اور بروقت اقدامات کے ساتھ ناکام بنایا جاتا رہے گا، اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔