خضدار: خضدار شاہراہ پر فیروز آباد کے قریب سی آئی اے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک سینیئر پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق سی آئی اے پولیس کی ٹیم نال روڈ پر معمول کی گشت پر تھے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب اور کانسٹیبل منیراحمد زخمی ہو گئے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب کو کراچی منتقل کیا گیا جب کہ کانسٹیبل منیر کو ٹیچنگ اسپتال خضدار میں طبی امداد کے بعد فارغ کیا گیا دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام داخلے راستوں کو سیل کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خضدار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان موقعہ پر پہنچے بعد ازاں ٹیچنگ اسپتال خضدار پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔