|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2026

 

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’انہوں [حماس] نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ انہیں یہ کرنا ہوگا۔ اور ہمیں معلوم ہو جائے گا۔۔۔ آئندہ دو یا تین دنوں میں اور یقینی طور پر  اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر  کہ وہ یہ کرتے ہیں یا نہیں‘۔

ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے‘۔