|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2026

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کم عمری کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئین میں بھی کہا گیا ہے کہ قران و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا، حکومت کا شادی سے متعلق بل پاس کرنا ائین اور سنت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ قانون کے پاس ہونے کے بعد بچوں کو سمجھانے کیلیے ڈانٹنا ڈپٹ قابل جرم ہوگا۔