کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، حرمزئی، خانوزئی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، لوئی بند، قلعہ عبداللہ، گلستان اور دوبندی کے علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
بدھ کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور قلات میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جو منفی 5 سے منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 12.0 انچ، قلات میں 2.0 انچ جبکہ کوئٹہ میں سٹی (4.8 انچ)، بریوری (2.8 انچ) اور سریاب (0.5 انچ) میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
اسی عرصے کے دوران نوشکی (17.0 ملی میٹر)، دالبندین (16.7)، جیوانی (16.0)، پسنی (16.0)، ژوب (12.0)، گوادر (11.7)، قلات (11.0)، کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمونگلی (17.0)، سریاب (12.8)، سٹی (11.0) اور بریوری (9.0)، چمن (11.0)، پشین (9.0)، تربت (8.6)، لورالائی (4.25)، سبی (3.0)، نوکنڈی (3.0)، پنجگور (2.0)، زیارت (1.5)، اورمارہ (1.0)، مسلم باغ (1.0) اور خضدار میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔