چاغی :چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یک مچ کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس کی نگرانی میں یک مچ سے دالبندین منتقل کیا گیا۔ تمام میتوں اور زخمیوں کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔