|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2026

چاغی: پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ پراڈو گاڑی اور ڈبل کیبن گاڑی کے درمیان شدید ٹکر کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس کی نگرانی میں یک مچ سے دالبندین منتقل کیا گیا۔ تمام میتوں اور زخمیوں کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں یک مچ زرئع کے مطابق پولیس نیحادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں