|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2026

جکارتہ/انڈونیشیا: بلوچستان کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ویمن کے وفد کے ہمراہ ایک مطالعاتی دورے پر انڈونیشیا میں موجود ہیں۔

چیئرپرسن کرن بلوچ نے 19 جنوری 2026 کو جکارتہ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم امور پر ایک نتیجہ خیز اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس میں وزارتِ خواتین کی خودمختاری اور بچوں کے تحفظ (MOWECP)، انسانی ترقی و ثقافتی امور کی رابطہ وزارت، وزارتِ خارجہ، اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این ویمن اور واحد فاؤنڈیشن کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کے تحفظ اور صنفی مساوات کے فروغ سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔

شرکاء￿ نے موجودہ چیلنجز، بہترین عملی اقدامات اور پالیسی حکمتِ عملیوں پر گفتگو کی، جن کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ، بچوں کی فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

خصوصی طور پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مشترکہ منصوبوں، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں اور علم و تجربے کے تبادلے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ پائیدار اور جامع ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

چیئرپرسن کرن بلوچ نے خواتین کے حقوق اور بچوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین نے خواتین اور بچوں کے لیے ایک محفوظ، مساوی اور بااختیار ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔