کوئٹہ:رکنِ قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 41 دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ مؤثر اقدامات ہمارے محافظوں کے غیر متزلزل حوصلے، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط قومی وابستگی کا واضح ثبوت ہیں۔
جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کا عزم رکھتی ہے۔