|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2026

سبی:  ڈکمشنر سبی ڈویژن وسرپرست اعلیٰ آرگنائزنگ کمیٹی میلے میویشاں واسپاں اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ سبی میلے کی تمام تقریبات کو احسن انداز سے منانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام تیاریاں شروع کردی گئیں ہے

جشن سبی ایک قدیم ترین روایات کا امین ہے جس میں شرکت کرنے کیلئے لوگ دوردراز سے آتے ہیں پرسکوں ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں میلہ میویشاں اسپاں کی تقریبات کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونگی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس سبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ڈی جی لائیواسٹاک بلوچستان و ممتاز اسپورٹس شخصیت ڈاکٹر جمال احمد مری پی ایس زیشان طاہرکے علاوہ سبی یونین آف جرنلسٹس کے آرگنائزر ظہور احمد مگسی ، ڈپٹی آرگنائزر سید طاہرعلی بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا کہ سبی ایک پرامن شہر ہے یہاں کے لوگ محب وطن اور باشعور ہے

جو ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں

بلوچستان کی مہمان نوازی کی روایات کو برقرار رکھیں گے کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے کہا کہ سبی میلے کو شایاں شان انداز سمیت منفرد مناکر عوام کو بہترین ماحول فراہم کریں گے

سبی میلہ میویشاں اسپاں کی شایاں شان تقریبا ت کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہوگی میویشاں واسپاں میںعوام کی سیکورٹی سیفٹی کے فول پروف انتظامات کرنے ہے تاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ممکن ہوسکے اس سلسلے میں ہمیں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی نہیں کرنی چاہیے سبی میلہ معاشی اعتبار سے نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان سمیت ملک کیلئے اہم تقریب سمجھا جاتا ہے

جو اپنی اہمیت اور افادیت کے مطابق پاکستان بھر میں مشہور ہے سبی میلہ کی اہم خاص وجہ قومی سلح پر مویشی منڈی کا قیام بھی ہے جس کی بدولت مالداری کے شعبے کو فروغ ملتا ہے سبی میلے میں ہم بلوچستان بھر کے مالداروں سمیت عوام کی مہمان نوازی بھی کرتے ہیں

اس مرتبہ بھی ہم اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے سبی میلہ سرکس یا کھیل تماشے کا نام نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اہم تقریبات کانام ہے اور اس تقریب میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے آنے والے لوگ ہمارے مہمان ہے جن کی جان ومال کی حفاظت ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داریوں میں شامل ہے

اس وجہ سے مجھے تمام علاقائی صحافیوں سے امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر پرسکون ماحول فراہم کرنے میںمدد گار ثابت ہونگے میلے کی تمام تقریبات کو نمایاں انداز سے کوریج دیں گے انہوں نے عوام سے کہا کہ انتظامیہ نے جو اقدامات کیے ہے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے زمے داری کا مظاہرہ کریں تا کہ میلہ میویشاں واسپاںمیں شریک ہونے والے مہمان خوشگوار یادیں لے کر اپنے علاقوں میں جائیں۔