|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2026

 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کو عمارت میں دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق بندرعباس کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ  ایران کے شہر اہواز کی 4 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور ایک خاتون کو بچالیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ  ایرانی شہروں کی عمارتوں میں دھماکوں میں اسرائیل ملوث نہیں۔