|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2026

پنجگور:  پنجگور میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 30 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کو عام ضروریات اورپانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری مختلف فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پڑھا دیا گیا ہے تبلیغی مرکز فیڈر سمیت دیگر فیڈرز میں دو دن دو رات کے بعد ایک رات اور ایک دن بجلی معطل کردیا جاتا ہے

تم تیسرے دن بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ بھی دن رات صرفِ چھ گھنٹے تک پنجگور سمیت مکران کو ہمسایہ ملک ایران سے بجلی فراہم کی جارہی ہے مگر مکران میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پنجگور میں کی جا رہی ہے شہریوں نے واپڈا کے اعلی حکام سمیت حکومتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ پنجگور میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں

اور پنجگور کو ایران کی بجائے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں واضح رہے پنجگور نیشنل گرڈ سے منسلک ھے مگر بجلی فراہم نہیں کیا جا رہا تبلیغی مرکز فیڈر میں گزشتہ 30 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ھے جس سے علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔