تربت: تربت پولیس نے ڈی بلوچ ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے 21 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی بلوچ ناکہ پر پولیس نے دو گاڑیوں سے 21 افغانیوں کو گرفتار کر لیا جو تربت سے گوادر کی طرف جارہے تھے۔
انہیں تربت پولیس تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افغانیوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ ہرات سے بتایا جاتا ہے۔