وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیتے ہوئے باپ پارٹی کے صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد وہ پی بی 21 سے کامیاب قرار پائے۔
چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 29 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جبکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا، جسے صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف چیلنج کر رکھا تھا۔