کوئٹہ: بلوچستان کی دو جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد محکمہ جیل کے حکام نے دیگر جیلوں کی سیکورٹی سخت کردی ہے،
جیلوں کی سیکورٹی پر تعینات جیل وارڈانز کو جدید اسلحہ سے لیس کردیا گیا
،مستونگ اور نوشکی کی جیلوں سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ۔
محکمہ جیل کے حکام نے بتایا کہ 31جنوری کو دہشت گردوں کی جانب سے سنٹرل جیل مستونگ اور ڈسٹرکٹ جیل نوشکی پر بھی حملے کئے گئے
ان حملوں کے نتیجے میں پچاس سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ نوشکی جیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ جیل کاشف زمان اور ایک وارڈان زخمی بھی ہوا دونوں جیلوں پر حملوں کے بعد محکمہ جیل کے حکام نے دیگر جیلوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے
جیلوں کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جدید اسلحہ دے دیا گیا ہے ،
اسی طرح پولیس اور ایف سی سے بھی جیلوں کی سیکورٹی کیلئے مدد مانگی گئی ہے
جیل حکام نے مستونگ اور نوشکی کی جیلوں سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔