سبی: رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف زیادتیاں کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتیں نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو رند قبائل سلام پیش کرتی ہے ۔
کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔رند قبائل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
کشمیریوں کی مکمل آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیری قائدین کی جدوجہد اور معصوم بچوں ماں بہنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیںمودی سرکارنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑڈالے ہیں۔
عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرکامسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔
رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کرکے سرعام دہشتگردی کررہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوانے کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکریں گے۔
بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ غفلت سے کم نہیںانہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا،اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے سے کشمیریوں کو آزاد کروایا جائے تاکہ وہ بھی آزادی سے اپنی زندگی بسر کرسکے اللہ تعالیٰ جلد ازجلد کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی نعمت نصیب فرمائیں کشمیرکی آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں چیف آف رندسردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترحیج ہے جس کے لئے رند پینل اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بناتے ہوئے عوامی مسئلہ مسائل کے حل کے لئے سرگرمی سے جدوجہد کررہا ہے ۔