مچھ : گرینڈ الائنس ضلع کچھی کے مچھ جیل میں قید اسیران کو رہا کر دیا گیا رہائی کے بعد سنٹرل جیل مچھ کے باہر گرینڈ الائنس مچھ کے رہنماں اور ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور رہا ہونے والے رہنماں کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اس موقع پر گرینڈ الائنس مچھ کے رہنماں عبدالرحمن خلجی، ماسٹر گل محمد سمالانی، حافظ غلام اللہ شاہوانی، گہور خان رند، ماسٹر نذیر احمد راہیجہ، حاجی قدرت رند، طالب حسین تالپور، بشکل خان و دیگر نے رہا ہونے والے گرینڈ الائنس کچھی کے رہنماں شان رند، منیر احمد رند، بابو یار محمد، سلطان محمد، داد رند، کریم بخش رضی، حافظ عنان، لال بخش مستوئی، نصرت اللہ رند اور عبدالفتح قادری کو ہار پہنائے اور رہائی پر مبارکباد پیش کی
رہائی کے موقع پر گرینڈ الائنس مچھ اور ضلع کچھی بھر سے تعلق رکھنے والے ملازمین سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازاں رہا ہونے والے اسیران کو ریلی کی صورت میں سنٹرل جیل مچھ سے مچھ ہسپتال تک لایا گیا
مچھ ہسپتال پہنچنے پر گرینڈ الائنس مچھ کی جانب سے رہا ہونے والے اسیران کے اعزاز میں طعام کا اہتمام کیا گیا
جس میں رہنماں، کارکنوں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر گرینڈ الائنس کے رہنماں کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات آئینی اور جائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا، تاہم وہ اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔