کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے
اپنے جاری کردہ پیغام میں بی اے پی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی جبر،
تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم ان کا عزم اور حوصلہ آج بھی مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے موقف اور ان کے بیانیے کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے
اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور زیادتیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہا ہے یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے عزم کی تجدید کا دن ہے اور عالمی برادری کو یاد دہانی کرانے کا موقع ہے
کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔