کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ تاریخ بلوچستان پولیس کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے پولیس نے ہمیشہ کی طرح حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنا موثر اور اہم کردار ادا کرتے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک لازوال مثال قائم کی۔
ا نہوں نے کہا کہ شہدا کبھی مرتے نہیں اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے جوانوں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود اور کفالت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستا ن پولیس اپنے ہیروز اور ان کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کرتا۔جنہوں نے ملک کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں جوانمردی اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی میر فیصل رشید اور اے ٹی ایف انسپکٹر زبیر احمد شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ھوئے کہی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ ہمارے افسران اور جوانوں کی قربانیاں کبھی راہیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں بلوچستان پولیس نے ہمیشہ عوام کے تحفظ اور امن وامان کی بہتری کے لئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اپنی فرائض کی انجام دہی سے ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف صف اول میں موجود ہونگے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں ہمیشہ کی طرح عوام کے تعاون سے ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلوچستان پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے اس موقع پر شہدا ء کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور انکی قومی خدمات کو سراہا گیا۔