لاہور: وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے چند روز قبل خیبرپختونخوا میں وزیراعلی سہیل آفریدی کو ایک بیٹی نے سوال کیے اور آفریدی صاحب نے جواب دیے ،
سارے سوال و جواب پشتو میں ہوتے رہے، جس پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اپنی زبان اور کلچر کی ترویج کرنا اور اس کو شناخت بنانا ایک صحتمندانہ روایت اور پاکستان کی تین صوبوں سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا میں ماشا اللہ روایت زندہ اور عمل میں ہے۔
پنجاب میں مریم نواز کی حکومت پنجابی کلچر اور زبان کی ترویج ری واویل پہ زور دے رہی اور اسکی سر پرستی کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے ۔ نہیں تو پنجابی زبان متروک ہو رہی ہے۔
پنجاب کی نئی نسل پنجابی یا بول نہیں سکتی یا گریز کرتی ہے ۔
خوبصورت زبان ہے اتنے پیارے الفاظ ہیں جو نئی نسل کو معلوم تک نہیں۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اسکا لکھنا پڑھنا بولنا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے مگر صوبائی و علاقائی زبانیں بھی زندہ رکھنا ہوں گی۔ ان دو صورتوں کو تضاد نہیں بلکہ ایک حسین امتزاج سامنے آتا ہے۔