|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2026

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈائون ہڑتال اور زبردستی دکانیں بند کروانا، سڑکیں بلاک کرنا کسی صورت درست عمل نہیں کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولاتِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈائون ہڑتال اور زبردستی دکانیں بند کرواکر، سڑکیں بلاک کرنا یہ قانون کی خلاف ورزی ہے کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد، تنظیموں یا سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی اوکے تحت گرفتار کر کے بند کیا جائے گا۔

کوئٹہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔کوئٹہ پولیس ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔