کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بی این پی پختونخوا میپ اور وحدت المسلمین پر مشتمل 12رکنی وفد نے سردار زین العابدین خلجی فیصل دیوار سید امیر علی آغا ملک خان ولی ناصر کی قیادت میں
تنظیم تاجران کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صدر سیدعبدالقیوم آغا چیئرمین یسین آغا جنرل سیکرٹری محمد یوسف نائب صدر اول احسان الدین خلجی سینئر نائب صدر نعمان کاکڑ پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے اصغر خان بگٹی موبائیل ایسوسی ایشن آل مارکیٹ ایسوسی ایشن چیرمین حاجی عالم خان بڑیچ حاجی عطاء جان اچکزئی کلیم اللہ داوی موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر حاجی باز محمد خلجی روز الدین خلجی کٹپیس مارکیٹ صدر صادق آزاد مدینہ مارکیٹ کے صدر عصمت خان حاجی محمد ایکزیکٹیو ممبران قیصر کاکڑ آصف آغا صوبائی کابینہ اور ایکزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کے ساتھ تفصیلی میٹنگ اور کل آٹھ فروری کو پورے ملک میں تحریک تحفظ پاکستان مومنٹ کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام کرنے کے حوالے سے تعاون اور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں پورے ملک میں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام آگیا ہے
اور ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ بھی بلکل جام ہو چکا ہے موجودہ حکومت نے سیاسی اداروں پر تمام راستے بند کردیے ہے لوگ عوام اور تاجر عدم تحفظ کے شکار ہے کوئی بھی اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا کاروبار کرنا سفر کرنا نہ ہونے اور نہ کرنے کے برابر ہو چکا ہے
لوگ ملک چھوڑ رہے ہے سرمایہ باہر منتقل ہو رہا ہے تو اس حالت میں ہم تاجر نہ چاہتے ہوئے بھی احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر مجبور ہے تو اس حوالے سے کل آٹھ فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہے اور کل تمام تاجر ادارے مارکیٹیں اور روڈ مکمل طور پر بند رئینگے۔