|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2026

کوئٹہ:  سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوحقوق دینااوربلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کی حالت بدلنے پرخرچ کرنالازمی ہے۔بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لینااوربلوچستان کے عوام پراعتماد کرناضروری ہے بلوچستان کے عوام کوبلوچ پشتون کے نام پرتقسیم کرنازیادتی ہے۔

40سالوں سے ایک پالیسی اسلام آباد چلارہی ہے جوتعصبات ونفرتوں میں اضافے کا باعث ہے آج بلوچستان میں صرف ایک موضوع ہے کہ آج کتنی لاشیں گرگئی ہیں۔انسان نے چاندپرقدم رکھااورترقی کی طرف جارہاہے جبکہ بلوچستان میں قبرستان آبادہورہے ہیں ہم سمجھتے ہیں یہاں وسائل کی کمی نہیں انصاف کامسئلہ ہے طاقت کی زبان کے بجائے عدل وانصاف زیادہ طاقتور ہے۔

عبدالمجید بادینی یہاں کے عوام کی ترجمانی کررہاہے جعفرآباد کوایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے گوادروجعفرآبادکے لوگوں نے جماعت اسلامی پراعتماد کیاجماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک اورعوام سے مخلص ہیں اگرپورابلوچستان جماعت اسلامی پراعتماد کریں توبلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگابلوچستان کاحل بھی جماعت اسلامی ہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے جعفرآباد آبادمیں نیشنل پارٹی جعفرآباد کے سینیئر مرکزی رہنما میرعطاء￿ اللہ مری،میر گل محمد مری اور احسان کھوسہ کی قیادت میں سیکڑوں ساتھیوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی انجنیئر عبدالمجید بادینی امیر جماعت اسلامی جعفرآبادپروفیسر محمد ایوب منصورودیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

قبل اس کے سراج الحق کا منظور احمد کھوسہ ہاؤس ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد آمدپرشانداراستقبال کیاگیااس موقع عشائیہ کابھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان وسائل سنیٹرسراج الحق نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت،جفاکش اورمحبت کرنے والے ہیں بلوچستان سے غربت،ناخواندگی،تعصب،احساس محرومی ختم کرنے کیلئے حکمرانوں واسٹبلشمنٹ کواخلاص ونیک نیتی اورایمانداری سے کام کرناہوگا۔

حقوق، وسائل،تعلیم سے محرومی یہاں کے بڑے مسائل ہیں آج بلوچستان کے عوام امن اورعدل کوترس رہے ہیں بلوچستان میں سب کچھ ہیں وسائل وسونے معدنیات سے مالامال بلوچستان کے عوام آج امن اورنان شبینہ کے محتاج کیوں ہیں ومسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم بدعنوانی مزیدنہیں چل سکتا۔لاتعلق بے گناہ ماورائے آئین وعدالت غائب کیے گیے

افراد کومنظرعام پرلاناہوگا۔عشائیہ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے جعفرآباد انجینئر عبدالمجید بادینی،امیر جماعت اسلامی جعفرآبادپروفیسر محمدایوب منصور،رکن جماعت اسلامی جعفر آباد میر معظم علی خان جمالی،فدا حسین کھوسہ ،حاجی یار محمد کھوسہ،حاجی محمد صدیق کھوسہ،محمد یونس کھوسہ،حاجی جلال خان عمرانی ،میر مجیب رند،جمیل مینگل،غلام محمد بادینی،لعل خان بادینی،رئیس خادم حسین لاشاری محمد یوسف منگریو ،عرفان علی ابڑو،آصف بھنگر ،محمد حنیف کٹوہر ،فیصل خان کھوسہ سمیع اللہ مینگل و دیگر دوست احباب موجود تھے۔