|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت میں ایران اپنے یورینئم افزودگی کےحق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ 

تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا کی جنگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا، خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ ہمارے رویے پر ہمیں کچھ سکھائے، وہ ہمارے ایٹم بم سے ڈرتے ہیں حالانکہ ہم تو ایٹم بم نہیں بنا رہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران پر سے معاشی پابندیاں ہٹنے کے بدلے جوہری پروگرام سے متعلق اعتماد سازی کے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

 
 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *