|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2026

خضدر: نال کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا ۔

پولیس کے مطابق اتوار کو نال کے علاقے ہڑنبوڈیم کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد سیٹھ منھول ،ڈاکٹرعبدالرشید اور عبدالصبور کو ہلاک جبکہ 2افراد فہد رشید اور ماسٹردر محمد کو زخمی کردیا

اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جاں بحق ہونے والے افرادکا تعلق وڈھ سے بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *