کوئٹہ : مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، یاسین مینگل، عمران ترین، سید عبدالخالق آغا، حاجی ہاشم کاکڑ، حاجی ظفر کاکڑ، سید محمد جان آغا، نقیب کاکڑ، اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا، شاہ رضا، حاجی دائود آغا سمیت دیگر رہنمائوں نے حکومت کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر رضا کارانہ طور پر کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے کیونکہ غلط پالیسیوں کی بدولت بارڈر کی بندش اور ٹرانزٹ کا مال کراچی پورٹ پر بند ہونے سے 8 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں
جس سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تاجروں کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے کامیاب ہڑتال کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا ہے اسی طرح تاجر برادری اور ٹرانسپورٹروں نے بھی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں کا معاشی قتل ہورہا ہے
کیونکہ صوبے کی شاہراہیں مال بردار گاڑیاں ، ٹرانسپورٹروں کے لئے بند ہونے کی وجہ سے تاجروں کا مال لانے والی گاڑیاں چار روز میں بھی پنجاب اور دیگر صوبوں سے کوئٹہ نہیں پہنچتی اسی طرح بارڈروں کی بندش اور ٹرانزٹ کا مال کے کنٹینر جوکہ کراچی پورٹ پر روکے گئے ہیں 8 ہزار کنٹینر بلوچستان کے تاجروں کے ہیں۔
جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور وہ اپنی جیب سے ان کنٹینروں کا کرایہ ادا کررہے ہیں
کیونکہ صوبے میں کارخانے اور زرعی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش تجارت سے جڑا ہوا ہے ملک کے دیگر علاقوں سے لوگ روزگار کیلئے کوئٹہ آتے ہیں جنہیں تاجر اپنی دکانوں اور گوداموں میں روزگار فراہم کررہے ہیں۔ لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہے اور تاجروں نے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرکے حکومت کی غلط پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔
عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت اپنی تاجر ٹرانسپورٹر اور عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرے حکومت کا کام ہے کہ وہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے تجارت دوست، عوام دوست پالیسیاں ترتیب دے کیونکہ صوبے میں تجارت کے ذریعے ہی لوگوں کا ذریعہ معاش چل رہا ہے اور تاجر ہی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے اس لئے تاجروں نے رضا کارانہ طور پرحکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے شٹر ڈائون ہڑتال کی ہے ہم اپنے تاجروں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور تاجروں نے حکومتی غلط پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کو کامیاب بنایا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیںکامیاب ہڑتال کرکے حکومت کو بتادیا ہے کہ ہم تاجر دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
Leave a Reply