کوئٹہ : میڈیکل کا طالب علم احمد اللہ نے کہا ہے کہ میں نے ایف ایس سی بلوچستان ریذیڈنشل کالج ژوب سے پاس کیااور 91 فیصد نمبر حاصل کرکے نمز میڈیکل ٹیسٹ میں 81.40 فیصد نمبر حاصل کئے اوپن میرٹ پر سیٹ حاصل کیا لیکن پیسہ نہ ہونے کے باعث میرا داخلہ نہیں ہوسکا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ فیس ادائیگی میں میری مدد کریں تاکہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرسکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ڈاکٹر بنکر ملک و قوم کی خدمت کا شوق ہے دل لگا کر پڑھائی کی اور میں نے بہت سے میڈیکل کالجز میں ٹیسٹ پاس کئے۔
دو میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ پر ٹیسٹ پاس کیا ان کالجز میں اپنا داخلہ نہیں کراسکا کیونکہ ان کی فیس بہت زیادہ ہے۔
کوئٹہ کیمز میں میں نے سبسڈائز کیٹگری کے لئے بھی اپلائی کیا جس میں میرا سیٹ نہیں ہوا بلکہ اوپن میرٹ پر میرا سیٹ ہوگیا جس کا سالانہ فیس 12 لاکھ 40 ہزار روپے ہے میرا والد ٹیلر ماسٹر ہے وہ کیمز میں بھاری فیس ادا نہیں کرسکتا۔ میں وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ کیمز فیس کی ادائیگی میں میری مدد کرے تاکہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرکے اپنا مستقبل سنوار سکوں۔
Leave a Reply