کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔
مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب دورے کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کریں گی، مریم نواز حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گی۔
مریم نواز کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Leave a Reply