|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2026

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج سے 3 روزہ بسنت میلہ منایا جائے گا جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور کوئٹہ شہر میں بسنت کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج سے 15 فروری تک 3 روزہ بسنت میلہ شروع ہوگا۔

بازاروں میں رنگ برنگی پتنگوں، مضبوط ڈور، پیلے لباس اور بسنت کی دیگر اشیا کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

گورت سنگھ روڈ، پرنس روڈ، علمدار روڈ، کاسی روڈ، سرکی روڈ، جان محمد روڈ، سبزل روڈ، نواں کلی، بروری روڈ، جیل روڈ، لیاقت بازار اور دیگر علاقوں میں خریداری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لوگ پتنگوں کی نئی ڈیزائن دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

آسمان جلد ہی رنگین پتنگوں سے بھر جانے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں مقامی ثقافتی پروگرامز، موسیقی اور روایتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تہوار شہر میں تفریحی مواقع کی کمی کو پورا کرے گا۔

ایک شہری نے بتایا کوئٹہ جیسے شہر میں جہاں روزمرہ زندگی کے مسائل بہت ہیں، بسنت جیسا تہوار نہ صرف خوشی لائے گا بلکہ سماجی ہم آہنگی اور مثبت تشخص کو بھی فروغ دے گا۔ یاد رہے کہ حکومتی سطح پر بسنت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *