کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوحقوق اورامن دینے کیلئے اسلام آباد کے طاقتورطبقات کوسنجیدگی دکھانی ہوگی بلوچستان کے نوجوانوں کوبے روزگار،بے تعلیم کرنے اورتاجروں پرتجارت وکاروبارکے دروازے بند کرنے کی وجہ سے بھی حالات خراب ہیں۔ہمارے فورسزمحفوظ نہتے عوام بدحال پریشان اوربدامنی کے شکارہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاقبل ازیں امیرجماعت اسلامی، پی اے گوادر کی ہدایت پرگوادرمیں سرکاری دفاتر کی نگرانی کا آغاز،ڈسٹرکٹ کورٹیم کاسوشل ویلفیئر آفس کا دورہ۔
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کور ٹیم نے گوادر بھر میں سرکاری دفاتر کی کارکردگی جانچنے اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد غیر فعال سرکاری دفاترکی نشاندہی کرنااورعوام کو درپیش مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا ہے۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ کور ٹیم کے ممبران شریف میانداد اور نوید محمد نے سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے متعلقہ افسران سے ملاقات کی افسران نے ٹیم کو دفتر کی کارکردگی اور جاری عوامی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کور ٹیم کے ممبران کا کہنا تھا کہ وہ ایم پی اے گوادر کی ہدایت کی روشنی میں سرکاری دفاتر کے دورے جاری رکھیں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ عوام کے خادم عوامی مسائل کے حل میں کس حد تک سنجیدہ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں یانہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکاری دفاتر عوام کے لیے غیر فعال پائے گئے، ان کی نشاندہی کی جائے گی اور متعلقہ حکام تک معاملہ پہنچایا جائے گا۔
عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Leave a Reply