کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق تاثر بے بنیاد ہے اور حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار ہے اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے ژوب میں عوام اور قبائلی عمائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیرانی سے متعلق امور پر مقامی رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ نشست کی جائے گی تاکہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جا سکیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے، جبکہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Leave a Reply