کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کا فیلڈ افسران کی غیر حاضری پر سخت نوٹس، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت۔
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے فیلڈ افسران کی اپنی متعلقہ ڈیوٹی اسٹیشنز پر عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصولہ رپورٹس میں نشاندہی کی گئی ہے
کہ متعدد فیلڈ افسران اپنی تعیناتی کے مقامات پر باقاعدگی سے موجود نہیں ہوتے، جس کے باعث نہ صرف عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کی رفتار بھی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری افسران کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ نظام مرتب کیا جائے اور اچانک معائنوں کا سلسلہ شروع کیا جائیانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور رہائشی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر فیلڈ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کریں گے تو اس کا براہِ راست نقصان عوام کو اٹھانا پڑے گا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں
صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جاری اسکیموں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹس مقررہ مدت کے اندر جمع کرائیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سطح پر کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کرے صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی خدمت اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے۔
Leave a Reply